لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، آج لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس 305 پر پہنچ گیا، نہ صرف لاہور میں بلکہ پورے پنجاب میں بڑھتی فضائی آلودگی اب ماحول میں اسموگ بڑھانے لگی ہے۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور کے علاقوں فتح گڑھ میں 462، ڈیفنس 433، علامہ اقبال ٹاؤن427، وحدت روڈ 403، ٹاؤن شپ 374، انارکلی بازار 368 اور گلبرگ میں 353 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ صوبت کے دیگر شہروں بہاولپور 233، رائے ونڈ 215، مریدکے 187، ملتان میں 177، گوجرانوالہ 165، ساہیوال 164، فیصل آباد 185 اور راولپنڈی میں 72 ایئرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔
فضائی آلودگی اور اسموگ میں مسلسل اضافہ شہریوں خصوصاً مریضوں کے لئے پریشانی کا سبب بننے لگا ہے، ماحول میں بڑھتی ہوئی یہ اسموگ سانس کے مریضوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔
Comments are closed.