پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے لاک ڈاؤن میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ترمیم شدہ نوٹیفکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے مخصوص علاقوں میں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے 31 اگست تک ان ڈور شادی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ آؤٹ ڈور شادی تقریبات میں صرف 300 افراد شرکت کر سکیں گے۔
ترمیم شدہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تقریب رات 10 بجے تک ختم کرنا ہوگی جبکہ دیگر انڈور تقریبات پر پابندی ہوگی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.