بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

پنجاب کے مختلف اضلاع میں فلڈ الرٹ جاری

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، راجن پور اور رحیم یارخان کے اضلاع میں فلڈ الرٹ جاری کر دیا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان میں تیز بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

چلاس میں شاہراہِ قراقرم بند ہونے سے گاڑیوں میں پھنسے مسافر اور سیاحوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ مغرب کی جانب ہے، ہوا کا یہ کم دباؤ بلوچستان کے قریب ہو رہا ہے۔

بولان میں عارضی پُل بہہ جانے کے سبب راستہ تاحال بند ہے، جس کی وجہ سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

راجن پور میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد کچے سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.