بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے، فیاض چوہان

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے۔

لاہور کی سیشن عدالت میں فیاض چوہان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تمام محکموں کو کھل کر استعمال کیا جارہا ہے، دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، 17جولائی کو ہم کامیاب ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن والے جس پر چاہتے ہیں مقدمہ درج کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پنجاب کے 20 صوبائی حلقوں میں 17جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا، پیپلز پارٹی کے امیدوار کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیں گے، ن لیگ نے ضمنی انتخابات کے لئےحمایت پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستیں پی ٹی آئی ارکان کے انحراف کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں جہاں ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہوں گے۔

ڈی سیٹ اراکین اسمبلی کی نشستوں پر تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کی حمایت یافتہ جماعتوں کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.