بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تمام نشستیں جیتیں گے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ یقین ہے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تمام 20 نشستیں ہم جیتیں گے، ان کا ان کے امپائرز کے ساتھ پھینٹا لگانا ہے۔

پی پی 158 دھرمپورہ چوک پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خواتین کا اس ضمنی الیکشن میں بہت بڑا کردار ہو گا، آپ نے گھر گھر جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رنگ برنگے، مختلف سائز کے لوٹے، کئی مہنگے اور کئی سستے، مگر ہیں سب لوٹے، سیاست میں کوئی اپنا ضمیر بیچتا ہے تو قوم پر لازم ہے کہ ان لوٹوں کو شکست دیں۔

ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن چوروں اور لوٹوں کو جتوانے کی کوشش کر رہا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ان لوٹے، امریکا کے غلاموں اور پیسے کی پوجا کرنے والوں کو شکست دینی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ہوتے ہوئے ملک کا کوئی مستقبل نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ ان غداروں کے ساتھ ہی نہیں الیکشن کمیشن سے بھی ہے، یہ نیوٹرل امپائرز کے ساتھ ہمیں نہیں ہرا سکتے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم بھارت میں بھارت کے امپائرز کے ہوتے ہوئے بھی ان کی ٹیم کو پھینٹا لگا کر آئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اسی مثال کو مخالفین سے متعلق پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بھی ان کے امپائرز کے ساتھ پھینٹا لگانا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے حکم کے خلاف وفاقی حکومت،الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دھاندلی ختم کرنے کے لیے ڈھائی سال الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے لیے کوشش کرتے رہے، ہم نے پوری کوشش کی کہ ای وی ایم پر صاف و شفاف الیکشن کروائے جائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ای وی ایم کا استعمال ہو تو دھاندلی کے 130 طریقے ختم ہوجاتے ہیں، بھارت اور ایران میں بھی ای وی ایم استعمال ہوتی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور جو انتخابات کنٹرول کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے ای وی ایم نہیں آنے دی۔

جن کو مسلط کردیا گیا ہے، ڈر ہے کہ وہ ملک کا کیا حال کردیں گے، مجھے اپنی نہیں ملک کی فکر ہے، سابق وزیراعظم

ایک مرتبہ پھر سستے پیٹرول کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ امریکا سے ڈرتے ہیں، خوف سے روس سے سستا تیل نہیں لے رہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آسمان پر ہے، لیکن یہ امریکا سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف میری نہیں ہم سب کی جنگ ہے، بچوں کے مستقبل کی جنگ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.