بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کے ضمنی الیکشن میں خیبر پختونخوا کے وسائل کا استعمال

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں خیبر پختونخوا کے وسائل کا استعمال ہونے لگا، خیبر پختونخوا حکومت نے ضمنی انتخاب کے امیدواروں اور انتخابی مہم کے لیے فرنٹیئرکانسٹیبلری کے محافظ فراہم کر دیے۔

لاہور کے حلقہ پی پی 168 میں پی ٹی آئی کے امیدوار نواز اعوان کی کارنر میٹنگ کے دوران گرفتار مسلح شخص فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبر پختونخوا کا اہلکار نکلا۔

رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا کہ گرفتار افراد پی ٹی آئی کے کارکن ہیں، انھیں رہا کیا جائے۔

گرفتار اہلکار کا کہنا ہے کہ آئی جی فرنٹیئر کانسٹیبلری صلاح الدین محسود اور کے پی کے حکومت کی منظوری سے وہ لاہور آیا۔

یاد رہے کہ پولیس نے مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر گزشتہ رات چھاپا مارا تھا، جہاں پانچ مسلح افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، 14 نامزد، 100 سے زائد نامعلوم کارکنوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.