پنجاب کابینہ نے مالی سال 23-2022 کے بجٹ کی منظوری دے دی، پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو ’روشن راہیں نیا سویرا‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔
کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی، 15 فیصد اسپیشل الاؤنس کی ادائیگی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ متعلقہ حکام نے دن رات محنت کرکے بہترین بجٹ دستاویز تیار کی، بجٹ میں عوام کوحقیقی معنوں میں ریلیف دینے کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔
بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کی 4991 اسکیموں کے لیے 685 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
حکومت نے آئندہ مالی سال سے ڈیجیٹل پنجاب نیٹ ورک شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے بجٹ میں 50 کڑور روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ میں لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے ڈیڑھ ارب روپے رکھے گئے ہیں، صحت کارڈ کے لیے 125 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جنوبی پنجاب کے لیے 31 اعشاریہ 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
Comments are closed.