وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنانے سے متعلق تجاویز مانگ لیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور اسپتال میں غریبوں کا مفت علاج کیا جائے۔
وزیراعظم نے چیف سیکرٹری کو عید کے بعد عوام تک سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ڈیزل کی قلت کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ڈیزل کی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز ایکشن کا حکم دے دیا ہے۔
Comments are closed.