جمعرات 3؍رجب المرجب 1444ھ26؍جنوری 2023ء

پنجاب کی 11 رکنی نگراں کابینہ آج حلف اٹھائے گی

پنجاب کی 11 رکنی نگراں کابینہ آج گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائے گی۔

ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس میں نگراں کابینہ کی حلف برداری کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ جبکہ تمام اسٹاف کو گورنر ہاؤس میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

گورنر ہاؤس حکام کے مطابق پنجاب کی نگران کابینہ آج رات 9 بجے حلف اٹھائے گی۔

پنجاب کی 11 رکنی نگراں کابینہ میں شامل وزرا کے نام بھی سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق بلال افضل، ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ابراہیم مراد، تمکنت کریم، ڈاکٹر جمال ناصر نگراں کابینہ میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق منصور قادر، وہاب ریاض، سید اظفر علی ناصر، عامر میر اور نسیم صادق بھی نگران کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.