کراچی میں ڈیرہ جمانے کے بعد وزیر اعظم آج لاہور جائیں گے، جہاں عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔
پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ترین گروپ شرکت نہیں کرے گا۔
ترین گروپ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی موجودگی تک کسی بھی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز کراچی کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے بہادر آباد میں متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور گورنر ہاؤس کراچی میں پارٹی ارکان سے خطاب بھی کیا تھا۔
Comments are closed.