پنجاب کی نگران حکومت نے تحریک انصاف کو الٹی میٹم دے دیا۔
صوبائی نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 دہشتگرد زمان پارک میں پناہ لیے ہوئے ہیں، انہیں چوبیس گھنٹے میں پولیس کے حوالے کیا جائے۔
عامر میر نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹ اور جیو فینسنگ کے مطابق دہشتگرد زمان پارک میں ہیں، پی ٹی آئی نے دہشت گرد حوالے نہ کیے تو قانون حرکت میں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے گرفتاری سے پہلے حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، 9 مئی کو ریاست کی رٹ چیلنج کی گئی، حملہ آسانی سے روکا جا سکتا تھا لیکن پولیس کو اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔
عامر میر نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ نے پنجاب پولیس کو اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی تھی، نگران حکومت نہیں چاہتی تھی کہ لاشیں گریں۔
صوبائی نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ اب پنجاب پولیس کو فری ہینڈ دے دیا گیا ہے، دہشت گردی کے وائرس کا علاج ویکسین یا میڈیسن سے نہیں ہے، اس وائرس کے علاج کے لیے سرجری کی ضرورت ہے اور انشا اللّٰہ سرجری ہوگی۔
Comments are closed.