پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے الزام لگایا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں پارٹی کی 350 خواتین قید ہیں۔
ایک بیان میں حماد اظہر نے پنجاب حکومت پر الزام لگایا کہ صوبے بھر کی جیلوں میں اب بھی پی ٹی آئی کی 350 خواتین اور ہزاروں مرد قیدی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس پر چھاپوں اور گرفتاریوں کے دوران خواتین کو ہراساں کیا گیا۔
گزشتہ روز پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے صوبے کی جیلوں میں قید پی ٹی آئی کی خواتین سے متعلق اعداد وشمار پیش کیے تھے۔
انہوں نے کہا تھاکہ 9 مئی کے واقعات میں مجموعی طور پر 32 خواتین کو گرفتار کیا گیا، ان میں سے 21 رہا ہو چکی ہیں۔
عامر میر نے مزید کہا تھا کہ 11 خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر پنجاب کی مختلف جیلوں میں قید ہیں جبکہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث خواتین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے۔
Comments are closed.