پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور کیلیفورنیا کو ’سسٹرصوبہ‘ قرار دینا تجارتی اورمعاشی تعلقات بڑھانے کا باعث ہو گا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین اور ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید سے ملاقات کے موقع پر یہ بات کہی ہے۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ سسٹر صوبہ بنانے سے پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مابین دو طرفہ سرمایہ کاری بڑھے گی، تعلیم، صحت، آئی ٹی، ماحولیات اور ثقافت کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ ملے گا۔
چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ پنجاب اور کیلیفورنیا کی ریاست کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں نے متاثرینِ سیلاب کی بھرپور مدد کی، وزیرِ اعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں مخیر حضرات نے دل کھول کر عطیات دیے۔
دوسری جانب طاہر جاوید نے بھی پنجاب اور کیلیفورنیا کو سسٹر صوبہ قرار دینے اور معاہدہ طے پانے پر پرویز الہٰی کو مبارک باد دی۔
Comments are closed.