بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کیلئے 3226 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

پنجاب کیلئے 3 ہزار 226 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا، صوبائی وزیر اویس لغاری بجٹ پیش کریں گے۔

پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کیلئے 685 ارب کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ 200 ارب روپے سستے گھی، چینی اور آٹے کی فراہمی پر خرچ کیے جائیں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 375 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ سرکاری اسکولوں میں 242 سائنس اور آئی ٹی لیبز قائم کی جائیں گی۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کا ایک ہزار 332 ارب روپے کا بجٹ بھی آج پیش کیا جائے گا، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.