بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: کورونا ٹیسٹ کی نئی قیمت مقرر

کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی نئی قیمت مقرر کرتے ہوئے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے لیبارٹریز اور اسپتالوں کے لیے کورونا وائرس کے پی سی آر ٹیسٹ کی نئی قیمت 4 ہزار 800 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیمیں لیبارٹریز اور اسپتالوں میں جا کر پی سی آر ٹیسٹ کی نئی قیمت پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گی۔

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، یہاں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 31 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایکٹیو کورونا کیسز 1 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔

نئی قیمت پر عمل درآمد نہ کرنے والی لیبارٹریوں کو سیل اور جرمانے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

’جیو نیوز‘ پرائیویٹ لیبارٹریز میں کورونا وائرس کے مہنگے ٹیسٹوں کی خبر نشر کر چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.