daty hookup emily willis hookup hookup Uniondale cd hookups in cochise county

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کابینہ کے 21 ارکان نے حلف اٹھا لیا

پنجاب کابینہ کے 21 ارکان نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے  وزراء سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں میاں اسلم اقبال، علی عباس شاہ، محسن لغاری، تیمور ملک، بشارت راجہ، عنصر مجید نیازی اور راجہ یاسر ہمایوں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ منیب سلطان چیمہ، شہاب الدین، مراد راس، ڈاکٹر یاسمین راشد، خرم شہزاد ورک، محمد ہاشم اور علی افضل ساہی نے بھی حلف اٹھایا۔

گورنر پنجاب نے نوابزادہ منصور علی خان، حسین جہانیاں گردیزی، غضنفر عباس چھینہ، لطیف نذر، حسنین بہادر دریشک اور میاں محمود الرشید سے حلف لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے گورنر ہاؤس میں صوبائی وزراء کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور حلف اٹھانے والے صوبائی وزراء کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ صوبائی وزراء اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائیں گے، امید ہے کہ صوبائی وزراء عوام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبائی وزراء صوبے کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے اقدامات کا محور غریب عوام کی فلاح ہے، عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے 4 معاون خصوصی اور 3 مشیر مقرر کر دیے ہیں۔

سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر بن گئے۔

لاہور وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی صوبائی…

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے گورنر نے ہمارے وزراء کا حلف نہیں لیا تھا تو یہ اُن کا ظرف تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوری روایات کو برقرار رکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.