وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں 54 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مختلف مسودات قانون اور آڈٹ رپورٹس پر بحث ہوگی، کابینہ پنجاب ریگولرائزیشن سروس ایکٹ میں ترمیم کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جنوبی پنجاب، بھکر اور میانوالی کے لیے ملازمتوں کے کوٹے میں تبدیلی پر غور ہوگا، ویسٹ پاکستان مسلم فیملی لاء میں بھی کابینہ ترمیم کرے گی، اجلاس میں پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ایکٹ پر بھی بحث ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری بھی کابینہ دے گی، پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کے لیے مسودہ قانون بھی اجلاس میں پیش کیا جائے گا، پنجاب وسیلہ تعلیم پروگرام کا دائرہ کار سیکنڈری اسکولوں تک بڑھانے کی منظوری بھی دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے دوران کفایت شعاری کے لیے فیصلوں کی منظوری بھی کابینہ دے گی۔
Comments are closed.