پنجاب کابینہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے آئندہ مالی سال 2022-2023 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی زیر صدارت آج صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
واضح رہے کہ پنجاب کیلئے 3 ہزار 226 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا، صوبائی وزیر اویس لغاری بجٹ پیش کریں گے۔
پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کیلئے 685 ارب کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ 200 ارب روپے سستے گھی، چینی اور آٹے کی فراہمی پر خرچ کیے جائیں گے۔
دوسری جانب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں آج ہونے والا بجٹ اجلاس ہنگامہ خیز ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ نے بجٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس کی صدارت اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کریں گے۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔
ذرائع محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب کا بجٹ اویس لغاری پیش کرسکتے ہیں، اس سلسلے میں محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ تقریر کے پوائنٹس اویس لغاری کو بجھوا دیئے ہیں۔
خیال رہے کہ پنجاب کا اگلے سال کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جبکہ صوبے کے وزیر خزانہ کا نام اب تک سامنے نہیں آسکا ہے۔
Comments are closed.