بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: ڈینگی کے وار، مزید 6 مریض جاں بحق

صوبۂ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار سے 6 افراد انتقال کر گئے، جبکہ مزید 279 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ڈینگی کے مریضوں میں سے ایک سو چھہتر کا تعلق لاہور سے ہے۔

محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے لاہور میں مزید 217، راولپنڈی میں 14، گوجرانوالہ میں 12 اور شیخو پورہ میں 7 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ ڈینگی بخار سے 5 مریض لاہور جبکہ 1 شیخو پورہ میں انتقال کر گیا۔

محکمۂ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ رواں سال صوبے میں ڈینگی کے اب تک 23 ہزار 576 کیسز جبکہ لاہور میں 17 ہزار 27 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی وائرس کے 1 ہزار 378 جبکہ لاہور میں 974 مریض زیرِ علاج ہیں۔

ادھر پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں ڈینگی کیسز میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 77 ٹیسٹ مثبت رپورٹ ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.