پنجاب میں ڈینگی نے مزید 2 جانیں لے لیں جس کے بعد صوبے میں اس سال اب تک اموات کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔
سیکریٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس سے انتقال کرنے والے ایک مریض کا تعلق لاہور اور ایک دوسرے کا ساہیوال سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 279 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 204 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔
سیکریٹری صحت نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کی اسپتالوں میں ڈینگی کے 1809 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 854 مریض زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب پشاور کے تین بڑے اسپتالوں میں ڈینگی کے 100 سے زیادہ مریض موجود ہیں۔
Comments are closed.