پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز سمیت 64 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی کو ڈی جی ایکسائز پنجاب تعینات کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن کےمطابق فیاض احمد موہل کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ، عبداللّٰہ خرم نیازی کو ڈی سی جھنگ اور محمد سرمد تیمور کو ڈی سی شیخوپورہ لگایا گیا ہے۔
شاہد عمران مارتھ ڈی سی منڈی بہاؤالدین ، حسن وقار چیمہ ڈی سی راولپنڈی اور ظہیر انور ڈی سی بہاولپور ہونگے۔
عمر جہانگیر ڈی سی ملتان، علی عنان قمر ڈی سی فیصل آباد اور عدنان محمود اعوان کو ڈی سی سیالکو ٹ تعینات کیا گیا ہے ۔
Comments are closed.