پنجاب کے 2 مختلف شہروں میں چھت گرنے سے اور شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پہلا واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا جہاں جڑانوالہ روڈ پر فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 1 مزدور جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری کی چھت گرنے سے 2 مزدور ملبے کے نیچے دب کر زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ لاش اور زخمی مزدوروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھر نارووال کے علاقے جھومیاں منہاساں میں ہوئی شادی کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں نوجواں جاں بحق ہو گیا۔
نارووال پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.