اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

پنجاب: پی ٹی آئی مارچ کیلئے پولیس کی اضافی ٹیمیں تعینات

پاکستان تحریکِ انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے لیے پیٹرولنگ، ایلیٹ فورس اور پولیس کی اضافی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

پنجاب پولیس کی آپریشن برانچ کا کہنا ہے کہ 7 اضلاع میں پولیس اور پیٹرولنگ کے 4599 اضافی اہلکار، ایلیٹ کی 70 ٹیمیں مامور ہوں گی۔

پولیس نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں ساہیوال ریجن کے 345 اہلکار اضافی طور پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے جی ٹی روڈ کو بند کیا گیا ہے، گاڑیوں کو لالہ موسیٰ سے متبادل روٹ پر موڑا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چنیوٹ میں گوجرانوالہ پولیس ریجن کے 230 اہلکار اضافی طور پر مارچ سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔

پنجاب پولیس آپریشن برانچ نے کہا کہ خوشاب میں دوسرے اضلاع کی پولیس کے 1495 اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر ہوں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چکوال میں 623 اہلکار مارچ کی سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.