پنجاب پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے لاہور میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کے قتل کے اشتہاری ملزم کو اٹلی سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم ارشد مختلف ممالک میں 10 سال سے مختلف ممالک میں روپوش رہا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ انٹرپول کی مدد سے پنجاب پولیس کی ٹیم ملزم کو اٹلی سے لے کر پاکستان پہنچ گئی۔
ملزم نے 2013 میں پولیس حراست میں اپنے مخالف شہاب کو قتل کیا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار گلفان اللّٰہ اور افتخار احمد بھی شہید ہوئے تھے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے پاکستان لانے والی ٹیم کو شاباشی دی۔
Comments are closed.