پنجاب پولیس نے سرکاری اور نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے سلسلے میں صوبے بھر سے اب تک 3 ہزار 8 سو سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کر لیا۔
لاہور سے اب تک 2 ہزار کے قریب شر پسند گرفتار کیے جا چکے ہیں جبکہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بھی پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا۔
شرپسندوں کی پُرتشدد کارروائیوں میں 162 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
پنجاب بھر میں پولیس کے زیر استعمال 97 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا تھا، تھانوں اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
دوسری جانب پولیس نے زمان پارک کی طرف جانے والے تمام راستے کھول دیے ہیں۔
لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے زمان پارک کے اندر اور باہر لگے کیمپ بھی اکھاڑ دیے ہیں۔
ادھر خیبر پختونخوا میں 18 مقدمات درج اور 800 سے زائد ملزمان گرفتار ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ایف آئی آرز میں نامزد تمام صوبائی وزراء اور بیشتر اراکین اسمبلی 9 مئی سے روپوش ہیں۔
Comments are closed.