اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے عثمان بزدار اور سابق وزرا کو حکومتی کارروائیوں سے متعلق بتا دیا۔
چوہدری پرویز الہٰی سے عثمان بزدار اور سابق وزرا نے ملاقات کی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشت گردی کے مقدمات درج کروانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس ارکان اسمبلی اور عملے کو ہراساں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس کی تیاری کرنے والے اسمبلی عملے کو گرفتار کیا جا رہا ہے، یہی صورت حال رہی تو بجٹ اجلاس کیسے ہوگا؟
بشکریہ جنگ
Comments are closed.