صوبۂ پنجاب میں پتنگ بازی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر پولیس کی جانب سے سخت سزاؤں کی تجویز تیار کر لی گئی۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے سزائیں بڑھانے کے لیے مراسلہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کی تیاری پر 1 سے 5 سال قید یا 5 لاکھ سے 20 لاکھ روپے تک جرمانے یا دونوں سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔
ڈور اور پتنگ فروخت کرنے پر 1 سے 5 سال تک قید یا 2 لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک جرمانے یا دونوں سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پتنگ بازی کرنے والوں کے لیے 3 ماہ سے 1 سال تک قید یا 50 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک جرمانے یا دونوں سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے تجاویز دی گئی ہیں کہ سوشل میڈیا پر پتنگ بازی کی تشہیر کرنے والوں کو بھی کٹہرے میں لایا جائے اور پتنگ بازی کے قانون شکنوں کی ضمانت کا عمل مزید سخت کیا جائے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ معمولی سزاؤں کے باعث پتنگ بازی کرنے والے با آسانی چھوٹ جاتے ہیں۔
Comments are closed.