پنجاب پولیس میں ڈی پی اوز سے لے کر نچلی سطح تک افسران کی تعیناتیوں کے معاملے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور آئی جی پنجاب فیصل شاہکارکے درمیان اختلافات سامنے آ گئے۔
آئی جی آفس کے ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے وزیرِ اعلیٰ آفس سے بھیجی گئی فہرست میں شامل افراد کو تعینات کرنے سے انکار کر دیا۔
ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر علی ضیاء نے یہ نام پرویز الہٰی کے حکم پر بھجوائے تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ اور آئی جی پنجاب کے درمیان معاملات پہلے دن سے ہی الجھے ہوئے ہیں۔
اس ضمن میں پنجاب حکومت کے مشیرِ اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ اختلافات کی کوئی بات نہیں، صرف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.