پنجاب میں قدیم و تاریخی آثار کی دریافت پر کام جاری ہے، چیئرمین شعبۂ آرکیالوجی پنجاب ڈاکٹر محمد حمید کے مطابق وادیٔ سون میں قدیم و تاریخی قلعہ تلاجہہ کے آثار برآمد ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق تلاجہہ قلعہ تقریباً 2 ہزار سال قدیم ہے۔
ڈاکٹر محمد حمید نے مزید بتایا کہ اس قلعے میں مکانوں کا طرزِ تعمیر اور دریافت شدہ اشیائے ضروریہ سے مسلمان آبادی کے آثار ملتے ہیں۔
چیئرمین شعبۂ آرکیالوجی پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ گمان ہے کہ قلعہ تلاجہہ میں مسلمان بھی آباد رہے ہیں۔
اس ضمن میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آثارِقدیمہ کی دریافت اور سیاحتی مقامات کی ڈیولپمنٹ سے پنجاب کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آثارِ قدیمہ کی دریافت غیر ملکی سیاحوں اور محققین کے لیے دلچسپی کا باعث ہو گی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ ان آثارِ قدیمہ سے سیاحت کو فروغ دے کر مقامی معیشت کو فروغ دیا جائے گا۔
Comments are closed.