وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے 22 اگست تک اساتذہ و دیگر اسٹاف کی ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی۔
لاہور سے جاری بیان میں صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ نجی و سرکاری اسکولوں کے اساتذہ و دیگر اسٹاف کی ویکسی نیشن لازم ہے۔
انہوں نے کہا کہ 22 اگست تک اساتذہ و دیگر اسٹاف کےلئے ویکسی نیشن لازم ہے۔
ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ 22 اگست کے بعد ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی چیکنگ کےلئے اسکولوں کے دورے بھی کئے جائیں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ویکسی نیشن نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ اسکول کو سیل کردیا جائے گا۔
Comments are closed.