بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں 1500 فلٹریشن پلانٹس لگ رہے ہیں، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں 1500 فلٹریشن پلانٹس لگ رہے ہیں۔

گورنر ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران فرخ حبیب نے کہا کہ پنجاب میں 12 ارب روپےکی لاگت سے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نئے فلٹریشن پلانٹس آب پاک اتھارٹی کے تحت لگائے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں 1500 فلٹریشن پلانٹس لگائے جارہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے دور میں ایک فلٹر پلانٹ ساڑھے 6 کروڑ روپے میں لگ رہا تھا۔

فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ موجودہ دور حکومت میں ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ پر 30 لاکھ روپے لاگت آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کو دہلیز پر صاف پانی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.