جمعہ 25؍ذوالحجہ 1444ھ14؍جولائی 2023ء

پنجاب میں 13 سے 17 جولائی کے دوران مزید مون سون بارشوں کا امکان

پنجاب میں 13 سے 17 جولائی کے دوران مزید مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ 

لاہور سے پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق مون سون ہواؤں کے 12 جولائی کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ 

پی ڈی ایم اے کے مطابق 12 جولائی کی رات سے17 جولائی تک لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں بارش کا امکان ہے۔ 

اتھارٹی کے مطابق گوجرانوالہ، گجرات، اٹک، چکوال اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، قصور، اوکاڑہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، حافظ آباد اور شیخوپورہ جبکہ جنوبی پنجاب کے علاقوں ڈی جی خان، ملتان، راجن پور، بھکر، لیہ اور کوٹ ادو میں بھی بارش کا امکان ہے۔ 

پی ڈی ایم اے کے مطابق فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.