بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں گورنر راج لگانے کا کوئی ارادہ نہیں، جاوید لطیف

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران جاوید لطیف نے کہا کہ گورنر راج لگانے کی بات نہ تو کسی کے ذہن میں ہے اور نہ ہی ہم لگانا چاہتے ہیں۔

آئین پاکستان کے تحت صوبے میں گورنر راج کیسے لگایا جاسکتا ہے؟ یہ کن شقوں کے تحت لگ سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی گورنر راج لگانا مشکل تھا اور 18ویں ترمیم کے بعد تو انتہائی مشکل ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں صرف ایک ممبر فیصلے کرے گا تو دیگر ممبران کی ضرورت ہی نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سوموٹو نوٹس کا اختیار 5، 6 سینئر ججز کو مل جائے تو بھی اختیار عدالت کے پاس ہی رہتا ہے، پارلیمنٹ ججز سے اختیار نہیں لے رہی نہ اختیارات محدود کیے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.