جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پنجاب میں گنے کی کرشنگ 25 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

محکمہ خوراک پنجاب نے صوبے میں گنے کی کرشنگ 25 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ خوراک نے گنے کی کرشنگ سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گنے کی فی من قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے اور ملز مالکان پر لازم ہوگا کہ کسانوں کو گنے کی ادائیگی 15 دن میں کردیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 25 نومبر سے کرشنگ نہ کرنے والی ملز کو یومیہ 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گنے کی فی من قیمت 75 روپے بڑھنے سے چینی کی فی کلو قیمت 15 روپے بڑھنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.