پنجاب میں کورونا کی چوتھی لہر میں شدت آگئی۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح ساڑھے بارہ فیصد تک پہنچ گئی جبکہ راول پنڈی میں شرح چودہ فیصد رہی۔
راولپنڈی میں مزید تین علاقوں میں تیس اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
ادھر کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح ساڑھے دس فیصد سے زیادہ رہی جبکہ حیدرآباد میں گیارہ فیصد رہی۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح سات فیصد اور پشاور میں 14 فیصد رہی۔
کورونا وائرس سے ملک بھر میں اکانوے افراد انتقال کرگئے اور چار ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔
Comments are closed.