پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے تمام شہروں میں کورونا وائرس کی مجموعی مثبت شرح 4 اعشاریہ 7 فیصدر ریکارڈ کی گئی۔
سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 5 اعشاریہ 5 فیصد، راولپنڈی اور فیصل آباد میں10 اعشاریہ 3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اس دوران کورونا کی مثبت شرح ملتان میں2 اعشاریہ 8 فیصد اور گوجرانوالہ میں4 اعشاریہ 1 فیصدر مثبت ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 968 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز لاہور میں کورونا وائرس سے 14 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ پنجاب بھر میں اس وباء سے مجموعی طور پر 40 اموات رپورٹ ہوئیں۔
واضح رہے کہ پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 73 ہزار 718 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبے میں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 412 ہو چکی ہیں۔
Comments are closed.