سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، عوام کورونا کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔
جاری کیئے گئے ایک بیان میں سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ صوبے میں24 گھنٹوں میں کورونا کے 292 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 499 ہے، 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب 4 افراد وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
سیکریٹری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 17ہزار 62 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے،اس دوران لاہور میں 126، راولپنڈی میں 75 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پاکپتن میں 10، رحیم یار خان اور سیالکوٹ میں 9، 9، ملتان میں 7، ڈیرہ غازی خان اور میانوالی میں 6، 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سارہ اسلم کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔
سیکریٹری ہیلتھ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح لاہور میں 3 اعشاریہ 2، فیصل آباد میں 0 اعشاریہ 5، ملتان میں 1 اعشاریہ 6 فیصد اور راولپنڈی میں 2 اعشاریہ 5 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 48 ہزار 85 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 819 ہو چکی ہیں۔
Comments are closed.