مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں کسی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کریں گے۔
شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویرحسین نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے پاس تمام نشستوں پر بہترین امیدوار موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کل فاروق آباد میں جلسے سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ شیخوپورہ کی خوش قسمتی ہے کہ شہباز شریف انتخابی مہم میں پہلے یہاں آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 20 روز ملک بھر سے امیدواروں کے خود انٹرویوز کیے۔ 80 فیصد امیدوار فائنل ہوچکے ہیں باقی کا ایک ہفتہ میں فیصلہ ہوجائے گا۔
رانا تنویرحسین نے مزید کہا کہ حلقوں میں زیادہ امیدواروں کے باعث مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
Comments are closed.