پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی جگہ پر کوئی سیلاب نہیں آ رہا ہے۔
لاہور میں دریائے راوی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ سال بھی اتنا ہی پانی چھوڑا تھا، پچھلے سال پانی لاہور پہنچ کر 31 ہزار کیوسک رہ گیا تھا۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام وزراء اور افسران اس وقت فیلڈ میں ہیں، اس وقت پنجاب میں کہیں بھی سیلابی صورتِ حال نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی اور مقامی انتظامیہ سیلاب کی صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا ہے کہ دریا کی حدود میں بننے والی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا اور مون سون میں ڈینگی مچھر کی روک تھام کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔
Comments are closed.