مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈینگی اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے، بزدار حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کیس ہزاروں کی تعداد میں رپورٹ ہورہے ہیں، وفاق اور پنجاب حکومت ڈینگی کے تدارک کے لیے قابل ذکر اقدامات نہیں کر رہی۔
انہوں نے کہا کہ لوگ ڈینگی، کورونا یا گولیوں سے مریں تبدیلی والوں کو کوئی پراوہ نہیں ہے، جب سر سے پانی گزرے نالائق حکمرانوں کو ہوش تب ہی آتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے بڑے اسپتالوں میں ڈینگی کے نئے مریضوں کےلیے بیڈز کم پڑچکے ہیں، بزدار حکومت چاہتی ہے مریض اسپتالوں کی بجائے گھروں میں ہی اپنا علاج کرائیں۔
Comments are closed.