ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

پنجاب میں چینی پہلی بار 110روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، سمیرا کومل

مسلم لیگ نون کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے چینی 110 روپے کلو میں فروخت کےخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ۔

سمیرا کومل نے ایوان میں جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا کہ پنجاب میں چینی پہلی بار 110روپے کلو فروخت ہو رہی ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چینی سنچری بھی کراس کر گئی ہے۔

پنجاب شوگر سپلائی چین مینجمنٹ آرڈر 2021 ء کے تحت چینی کے بروکرز کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متن میں تحریر ہے کہ شوگر مافیا غریب آدمی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے،مہنگائی، غربت کے ستائے عوام کو حکومت روز مہنگائی کے تحفے دے رہی ہے،شوگر مافیا کےخلاف کارروائیاں بھی صرف زبانی جمع خرچ تک ہیں۔

انہوں نے قرارداد میں کہا کہ یہ ایوان چینی کی قیمتیں فوری کنٹرول کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.