چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پنجاب میں عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنوں کے خدشات دور کرنے کیلئے نئی کمیٹی بنانے پر مشاورت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت مجوزہ ریویو کمیٹی میں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکریٹری جنرل اسد عمر اور دیگر رہنما شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کےخلاف درخواستوں پر نظر ثانی کے عمل کا آغاز کل ہوگا، 26 اپریل تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر احتجاج کیا تھا۔
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 162 لاہور سے ظہیر عباس کھوکھر کو ٹکٹ نہ ملنے پر ان کے حمایتی کارکن سراپا احتجاج بن گئے۔
پنجاب اسمبلی کے ایک اور حلقہ پی پی 158 لاہور کے پی ٹی آئی کارکنان نے بھی زمان پارک میں احتجاج کیا۔
کارکنوں نے پی پی 158 سے مہر شرافت علی کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کی۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ عمران خان پی پی 158 سے کسی مقامی رہنما کو ٹکٹ دیں۔
Comments are closed.