بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے درخواستوں پر سماعت

پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے حمزہ شہباز و دیگر کی درخواستوں پر سماعت آج ہو رہی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی حمزہ شہباز اور ڈپٹی اسپیکر کی درخواستوں پر سماعت کر رہے ہیں، حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ بھی عدالت میں موجود ہیں۔

 حمزہ شہباز کی درخواست میں فریق بننے کیلئے ق لیگ کی درخواست پر بھی سماعت کی جارہی ہے۔

وکیل مسلم لیگ ق عامر سعید نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے اراکین کو محبوس رکھا ہوا ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سوال کیا کہ آپ کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی فریق ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے کہاکہ اجلاس کریں اور وہاں یہ معاملہ دیکھیں،دیکھنا یہ ہے کیا اجلاس اس طرح ملتوی ہوسکتا ہے یا نہیں، حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ ہم بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ اجلاس بلائیں۔

وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے استعفے کے بعد اب یہ عہدہ خالی ہے۔

چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہاکہ ہمیں متعلقہ اتھارٹی سے پوچھنا ہے الیکشن کیسے کرانا ہے، سب جواب دیں الیکشن کیسے ہوگا، الیکشن کا طریقہ کار کیا ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز کی درخواست میں کئی حقائق چھپائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی چیف سیکرٹری، آئی جی کے تبادلے روکنے کی درخواست پر سماعت بھی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.