وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پنجاب میں نصابی کتب ملالہ کی تصویر کی وجہ سے نہیں بلکہ این او سی نہ ملنے کی وجہ سے ہٹائی گئیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ جو بھی تعلیم کے حق میں بات کرے گا وہ اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
اس سے قبل شیری رحمان نے بھی سینیٹ میں اس سے متعلق حکومتی فیصلے کو تنقید بنایا تھا۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آپ ملالہ اور بے نظیر جیسی خواتین کو اپنا ہیرو نہیں سمجھیں گے تو اللّٰہ آپ کا حافظ ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ آپ نئی نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟۔
سینیٹر اعجاز چودھری نے کہا ملالہ سے متعلق مضمون پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نہیں آکسفورڈ نے چھاپا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اس حوالے سے کوئی ذمے داری نہیں۔
Comments are closed.