پنجاب میں مطالعہ پاکستان کی کتاب مارکیٹ سےاٹھالی گئی ہے۔
ترجمان ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مطالعہ پاکستان کی کتاب این اوسی کے بغیر چھاپی گئی جس کی وجہ سے انہیں مارکیٹ سے اٹھا لیا گیا ہے۔
ترجمان نے وضاحت دی کہ نجی پبلشر کےخلاف کارروائی ملالہ یوسف کی تصویر سے متعلق نہیں بلکہ این او سی سے متعلق ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں مطالعہ پاکستان کی کتاب میں اہم شخصیات کےساتھ ملالہ کی تصویر شائع کی گئی ہے۔
Comments are closed.