لاہور: پنجاب کی نگران کابینہ نے صوبے میں فی خاندان کوایک وقت میں 20کلو مفت آٹے کی فراہمی کی منظوری دے دی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس میں پنجاب بھر میں مفت آٹے کی فراہمی اور مفت آٹا رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کی تجاویز کو زیر بحث لایا گیا ۔
اجلاس میں نگران صوبائی وزرا اور دیگر حکام پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی گئی جو رجسٹریشن پر سفارشات پیش کرے گی۔
اجلا س میں کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک تقریباً 70 لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں جو کہ خوش آئیند بات ہے اس پر کابینہ نے اطمینان کا اظہار کیا ۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اشیائےضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے چیکنگ کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کابینہ نے صوبے میں 29 مارچ سے فی خاندان کو بیک وقت 20 کلو آٹے کی فراہمی کی منظوری دے دی۔
Comments are closed.