hookup Monmouth Junction NJ best totally free hookup app instant sex hookup sites cd hookups in cochise county edf8329we hookup Middletown Delaware

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں عید پر بارش کا امکان نہیں

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں عیدالاضحیٰ پر بارش کا امکان نہیں ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق لاہور میں عیدالاضحیٰ پر موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

لاہور میں عیدالاضحیٰ سے پہلے بارشوں کا ایک سسٹم آ رہا ہے، جس کے تحت 6 سے 8 جولائی تک موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پہلا سسٹم 5 جولائی تک سندھ پر اثر انداز رہے گا، پہلے مون سون سسٹم کے پیچھے ایک اور سسٹم بھی موجود ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آج شام یا رات سے بارش شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اس وقت مون سون کا سسٹم مشرقی سندھ، راجستھان اور بحیرۂ عرب میں موجود ہے، جو آج شام یا رات کو آندھی اور بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.