پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنمافواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد 3 دن میں فارغ ہوجائے گی۔
میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان سندھ کا دورہ کریں گے تو سندھ میں پیپلز پارٹی کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسمبلی نمائندہ نہیں رہی، پی ٹی آئی کے استعفوں کے نتیجے میں 64 فیصد نشستیں خالی ہوجائیں گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.