پنجاب میں شوگرمافیا کے خلاف تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رضوان کی جگہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ابو بکر خدا بخش کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رضوان بطور ممبر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کا حصہ رہیں گے۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر مافیا کے خلاف انکوائری کا 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رضوان کی تبدیلی سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رضوان کو تبادلے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے، تاہم ابھی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔
Comments are closed.