بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں شادی ہالز، میٹرو، اورنج لائن، پارکس بند

پنجاب حکومت نے بڑھتے کورونا کیسز اور تیسری لہر کے خطرات کے پیش نظر  ان ڈوراورآؤٹ ڈورشادی کی تقریبات پریکم اپریل سےپابندی عائد کر دی جب کہ ریسٹورنٹس اورپارکس کے ساتھ ساتھ میٹرو اور اورنج لائن سروس بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائےانسدادکوروناکااجلاس ہوا جس میں  این سی اوسی کےفیصلوں پرسختی سےعملدرآمدکےلائحہ عمل کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے میٹرو، اسپیڈو بس اور اورنج ٹرین بھی بند رہے گی، یکم اپریل سے شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، میرج ہال بند ہوں گے،ان ڈور آؤٹ ڈورکسی جگہ تقریبات نہیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ دکانیں شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، ہفتے میں دو دن دکانیں بند رہیں گی اور  پارکس بند رکھے جائیں گے، سیاسی،سماجی اورثقافتی اجتماعات پربھی پابندی  ہوگی اور ہرطرح کی کھیلوں کی سرگرمیوں پربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماسک نہ پہننےوالےکوبھاری جرمانہ کیاجائےگا اور ریسٹورنٹس پرصرف ٹیک اوےکی اجازت ہوگی جب کہ انڈسٹریز، ٹرانسپورٹ معمول کےمطابق ایس او پیز کےساتھ کام جاری رکھیں گے۔

You might also like

Comments are closed.